جائداد غیر منقولہ
معنی
١ - وہ جائداد جس کی نقل و حرکت نہ ہو سکے، زمین، زرعی زمین، مکان وغیرہ۔ "اگر کوئی شخص اپنی جائداد غیر منقولہ مالیتی . روپیہ یا اس سے زائد بیع کرے تو محض فریقین کی رضامندی کافی نہ ہو گی۔" ( ١٩٣٢ء، علم اصول اقنون، ٥٠ )
اشتقاق
فارسی اسم 'جائداد' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی اسم صفت پر مشتمل ترکیب 'غیر منقولہ' لگانے سے مرکب توصیفی 'جائداد غیر منقولہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ملتا ہے۔ ١٩٣٢ء، میں "علم اصول قانون" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں